8

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا

[ad_1]

کولمبو: سری لنکا نے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

سری لنکن بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں آل راؤنڈر ونیندو ہسرنگا کو کپتان اور چارتھ اسالنکا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار اینجلو میتھیوز کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ٹورنامنٹ کے گروپ ڈی میں سری لنکا کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز اور نیپال کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا اپنا پہلا میچ 3 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف نیویارک میں کھیلے گا۔

سری لنکا اسکواڈ:

ونیندو ہسرنگا (کپتان)، چارتھ اسالنکا (نائب کپتان)، کوسل مینڈس، پاتھم نسانکا، کامندو مینڈس، سدیرا سماراویکراما، اینجلو میتھیوز، داسن شاناکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دونتھ نوشمان ویللاگے، دونتھ نوشمان، متھیشا پاتھیرانا، اور دلشان مدوشنکا

ٹریولنگ ریزرو: آسیتھا فرنینڈو، وجے کانتھ ویاسکانتھ، بھانوکا راجا پاکسا، اور جنیت لیاناگے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں