[ad_1]
کراچی: شاہد آفریدی نے پاکستان اور بھارت تعلقات میں بہتری کیلیے کرکٹ ڈپلومیسی اپنانے کا مشورہ دے دیا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی سے بہترین سیاست ہونہیں سکتی، کھلاڑی اپنے ملک کے سفیر ہوتے ہیں، جتنے زیادہ باہمی مقابلے ہوں اتنا ہی پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں گے،بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذمہ داری ہے کہ وہ دیگر بورڈز سے روابط میں بہتری کیلیے اقدامات کریں، نریندر مودی کو بھی پاکستان سے تعلقات بہتر بنانے پر سوچنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وسیم جونیئر اور عامر جمال کو ٹیم میں ہونا چاہیے تھا، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان کو 2سے 3سال کا وقت دینا چاہیے،دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے 18 رکنی اسکواڈ میں سرپرائز نظر آیا،صائم ایوب کی جگہ بطور اوپنر فخر زمان کو آزمایا جا سکتا ہے۔
سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ بابر اعظم ایک اچھے کرکٹر ہیں، ہم انھیں کامیاب کپتان بھی دیکھنا چاہتے ہیں،انھیں میدان میں سینئرز سے مشاورت کرنی چاہیے، اس سے قومی ٹیم کو اچھے نتائج میسر آسکتے ہیں،کرکٹرز کو اپنی فٹنس اور پر فارمنس کا خیال رکھنا چاہیے۔
[ad_2]
Source link