[ad_1]
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کا فیصلہ ملک میں عام انتخابات کے بعد کیا جائے گا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے انڈین ٹیم کی روانگی سے متعلق حتمی فیصلہ نئی آنے والی حکومت کرے گی۔
نو منتخب حکومت بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے میٹنگ کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارتی ٹیم آمد سے متعلق بی سی سی آئی صدر کا بیان آگیا
سال 2023 میں ایشیاکپ کی میزبانی سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا نے پاکستان دورہ کیا جبکہ اسی برس پاکستان نے ورلڈکپ کیلئے اپنی ٹیم پاکستان بھیجی تھی۔
واضح رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کا سلسلہ جاری ہے جو اگلے ماہ جون کے پہلے ہفتے میں اختتام پذیر ہوں گے، بعدازاں نومنتخب حکومت فیصلہ کرے گی۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت پھر پاکستان نہ آنے کے بہانے تلاش کرنے لگا
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ٹورنامںٹ کے انعقاد کیلئے پرعزم ہیں جبکہ شیڈول بھی ٹیموں کو ارسال کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
مجوزہ شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے تین وینیوز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ بھارتی ٹیم کی نقل و حرکت کو محدود رکھنے اور سیکیورٹی مسائل کے سبب تمام میچز لاہور میں کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
[ad_2]
Source link