6

عوام کے تحفظ میں کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، ضیا لانگو

[ad_1]

سیاسی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے انتظامات کر رہے ہیں، میر ضیا لانگو۔ فوٹو : فائل

سیاسی رہنماؤں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلیے انتظامات کر رہے ہیں، میر ضیا لانگو۔ فوٹو : فائل

 کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی وزیرداخلہ میر ضیا لانگو نے صوبے میں امن و امان کی صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ میں غفلت برتنے والے افسران کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ نے صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ کو صوبے میں امن وامان کی بہتری اور ترجیحی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

میر ضیا لانگو نے کہا کہ بدامنی کے حالیہ واقعات اور انسانی جانوں کانقصان ناقابل برداشت ہے، عوام کے جان ومال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کسی بھی علاقے میں امن وامان کی صورت حال بگڑی تو ضلعی انتظامیہ، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اووز خود کو معطل سمجھیں، ذمہ داری سے کوتاہی برتنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر اور تربت جیسے واقعات کا تدارک کیا جا رہا ہے، بدامنی میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں