7

لاہور؛ گھر میں گیس دھماکے سے ایک شہری جاں بحق

[ad_1]

دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا—فوٹو: فائل

دھماکے میں ایک شہری زخمی بھی ہوا—فوٹو: فائل

 لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے اقبال ٹاؤن کے ایک گھر میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن میں قائم ہاسٹل میں گیس دھماکے کے نتیجے میں گھر میں آگ لگی، جس پر فائر بریگیڈ حکام نے قابو پایا جبکہ ریسکیو 1122 کے امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال منتقلی پر ڈاکٹر نے 60 سالہ سرفراز کی موت کی تصدیق کی اور دوسرے زخمی کی شناخت 30 سالہ شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور بتایا کہ لیکج کی وجہ سے کمرے میں گیس بھر گئی تھی جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا اور اطراف کے گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں مرنے والا شخص الیکٹریشن تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں