8

منشیات کیخلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے،شرجیل میمن

[ad_1]

محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی بڑی کارروائی،کوکین کے2مرکزی ڈیلر گرفتار
(فوٹو: فائل)

محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی بڑی کارروائی،کوکین کے2مرکزی ڈیلر گرفتار
(فوٹو: فائل)

  کراچی:  حکومت سندھ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری،جبکہ محکمہ ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول کی مضبوط پراسیکیوشن کی وجہ سے ماہ اپریل کے دوران ضلع حیدرآباد میں منشیات کے 6 مقدمات میں  7 ملزمان کو عدالتوں کی جانب سے سزائیں  سنائی گئی ہیں۔

حیدرآباد کی مارکیٹ تھانے کی حدود میں  درج ہونے والے 1400 گرام چرس رکھنے کے مقدمے میں فیاض عرف ٹکر قریشی کو اسپیشل جج کی جانب سے 9 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی، حالی روڈ تھانے کی حدود میں  2500 گرام  چرس رکھنے کے جرم میں دو ملزمان شفیق عرف جبران اور لعل محمد قمبرانی کو 10 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

اے سیکشن حیدرآباد تھانے کی حدود میں 1020 گرام چرس رکھنے کے جرم میں ملزم احتشام یوسفزئی کو عدالت نے 10 سال قید  اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، پھلیلی تھانے کی حدود میں 600 گرام چرس کے  ایک مقدمے میں عظیم خان خاصخیلی کو پانچ سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانے کی سزا   اور 530 گرام چرس رکھنے کے جرم میں ملزم نسیم خان سواتی کو 5 سال قید  اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی  گئی۔

پنیاری تھانے کی حدود میں ملزم محمد مسطبین کو 1070 گرام چرس کے جرم میں عدالت نے 10 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی  ہے، پانچ مقدمات میں ملزمان کو ماڈل کرمنل کورٹ نے  اور ایک میں اسپیشل جج   کی عدالت نے سزائیں سنائیں، محکمہ ایکسائز  و نارکوٹکس کنٹرول  کی کامیاب پراسیکیوشن  پر سراہتے  ہوئے سندھ کے سینیئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ایکسائز و ناکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پراسیکیوٹرز اور تمام  متعلقہ لوگوں کی کوششوں کو سراہتا ہوں۔

سزائیں منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے لیے پیغام ہیں کہ مجرمانہ سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی، عوام سے گزارش  ہے کہ منشیات سے متعلق کسی بھی مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع حکام کو دیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ ہمارے شہریوں کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

ہم منشیات کے خلاف جنگ جیتنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔دریں اثنا شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں اور غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف مہم شروع کرنے جار رہے ہیں، زحمت سے بچنے کے لیے شہری ایکسائز آفس سے اپنی نمبر پلیٹس فوری طور پر حاصل کریں۔

ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ جن شہریوں نے گاڑیوں کے ٹیکس ادا نہیں کئے وہ فوری طور پر ٹیکسز ادا کریں، گاڑیوں کی رجسٹریشن ری نیو نہیں کروانے والے افراد فوری طور رجسٹریشن ری نیو کروالیں۔ علاوہ ازیں کراچی میں کوکین کے دو مرکزی ڈیلر ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم کے ہاتھوں گرفتار سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز و نارکوٹکس کنٹرول شرجیل انعام میمن ڈی جی ایکسائز کے دفتر پہنچ گئے۔

انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والوں کو گرفتار کیا ہے، منشیات ڈیلر کی ریکی چل رہی تھی، شارع فیصل پر کار کوروکا گیا جس پر غلط ۔نمبر پلیٹ تھی،ملزمان کالجز، یونیورسٹیز اور پوش علاقوں میں منشیات سپلائی کرتے تھے،گرفتار ملزمان نے 150 لوگوں کے نام لیے ہیں،ملزمان کی نشاندہی پر مدرسے مین بنے مکان پر چھاپہ مارا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں