[ad_1]
اینہوئی: چین میں ایک حالیہ واقعہ میں ایک خاتون کی بے لوث خدمت اور لگن اس وقت رنگ لے آئی جب ان کا شوہر 10 سال بعد کوما کی حالت سے جاگ اٹھا۔
مقامی میڈیا کے مطابق صوبہ اینہوئی سے تعلق رکھنے والی سان ہونگشیا نامی خاتون اپنے شوہر کو لے کر کبھی بھی مایوس نہیں ہوئی تھیں اور ان کی واپسی کیلئے انہوں نے 10 سال انتطار کیا۔
خاتون نے کے شوہر 2014 میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد کوما میں چلے گئے تھے تاہم ان کی اہلیہ کو ہمیشہ سے یقین تھا کہ ان کا شوہر ایک دن اس ’نیند‘ سے باہر آئیں گے۔
خاتون نے میڈیا نمائندوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اس صدمے اور درد کو یاد کیا جس سے وہ ان 10 سالوں تک گزریں۔ سان ہونگشیا نے کہا کہ ان کے دو بچوں کے خیال نے انہیں مضبوط اور ثابت قدم رکھا۔ وہ بچوں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کرنا چاہتی تھیں۔
سان ہونگشیا نے کہا کہ ان کی تمام تر سوچ اور خیالات کا محور ان کے شوہر تھے جس کیلئے انہوں نے ان کی بے ہوشی کی حالت میں انہیں آرام پہنچانے میں 10 سال تک توانائی سرف کی۔
اس بیہوشی کے طویل دورانیے میں سان کے شوہر کو کئی جسمانی مسائل پیش آئے۔ سانس لینے میں مدد کے لیے ان کی ٹریکیوسٹومی کی گئی اور پیشاب کے کیلئے کیتھیٹر لگایا گیا۔ اگرچہ اس کا انتظام کرنے کیلئے بہت زیادہ محنت اور وقت سرف کرنا پڑتا تھا تاہم سان نے کبھی بھی ہمت نہیں ہاری۔
یہاں تک کہ خاتون کے 84 سالہ سسر نے بھی اپنی بہو کی قربانیوں کو ان الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، ‘یہ میری بہو ہے، لیکن بیٹیوں سے بھی زیادہ بہتر ہے۔ اس کا نعم و البدل نہیں ہوسکتا۔
[ad_2]
Source link