9

بابر اعظم کی 38ویں ففٹی، ریکارڈ میں کوہلی کے ہمسر بن گئے

[ad_1]

ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر، زیادہ میچز میں قیادت (فوٹو: پی سی بی)

ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر، زیادہ میچز میں قیادت (فوٹو: پی سی بی)

لاہور: بابراعظم ٹی 20 میچز میں 38ویں ففٹیز بنا کر ریکارڈ میں کوہلی کے ہمسر بن گئے۔

کپتان بابراعظم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 38 ففٹیز کے ساتھ ویراٹ کوہلی کے ہمسر بن گئے، یہ سنگ میل انھوں نے آئرلینڈ سے میچ میں عبور کیا، روہت شرما نے 34، محمد رضوان اور ڈیوڈ وارنر 27،27 ففٹیز بنائی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ریکارڈ بُک بابراعظم کے انتظار میں! جانیے

بابر اعظم نے مختصر فارمیٹ میں مجموعی طور پر ففٹیز کی سنچری بنانے والے چوتھے بیٹر کے طور پر بھی اپنا نام درج کروالیا،اس فہرست میں ڈیوڈ وارنر،کرس گیل اور ویراٹ کوہلی کے نام پہلے سے موجود ہیں۔

بابر اعظم سب سے زیادہ77 ٹی20میچز میں قیادت کرنے والے کپتان بھی بن گئے، انھوں نے ویں بار پاکستان ٹیم کی کمان سنبھالی، ایرون فنچ76،مہندرا سنگھ دھونی اور ایون مورگن72،72 جبکہ کین ولیمسن71میچز میں قیادت کرچکے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں