[ad_1]
ڈی آئی خان: گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ ، گورنر ہاؤس پر قبضے کی دھمکی نہ دیں، طرز تکلم درست کریں ورنہ انہیں منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا گورنر راج سے نہیں بلکہ گورنر کی ذات سے خوفزدہ ہیں۔ وزیراعلیٰ گورنر ہاؤس خیبر پختون خوا پر قبضے کر نے دھمکی مت دو ، گورنر ہاؤس س کا تحفظ کرنا جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنرراج لگانے کا کوئی شوق نہیں بلکہ ان کو چاہیے کہ یہ گیدڑ بھبکیوں کے بجائے عوام کی حقیقی معنوں میں خدمت کریں۔ میں وفاق اور صوبے کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ہم نے عوام کو ڈیلیور کرنا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اپنے لب و لہجے میں شائستگی پیدا کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے اپنے طرز تکلم کو درست نہ کیا تو پھر ان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا ۔ علی امین گنڈاپور کو سندھ میں بلاول بھٹوزرداری کی ہدایات پر سکھر جیل میں خورشید شاہ کے گھر سے جیل میں کھانا بھجوایا گیا تھا۔
گورنر پختونخوا نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کا مینڈیت کے پی کے میں چوری ہوا ہے اور وہ جلسے جلسوس سندھ میں کرتے ہیں۔ جلد ہی صوبہ خیبر پختون خوا کی تمام سیاسی قیادت کے پاس میں خود چل کر جاؤں گا۔ صوبے کی ترقی کے لیے ہم سب ایک ہو کر کام کریں گے۔
[ad_2]
Source link