10

آئرلینڈ سے شرمناک شکست؛ احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے

[ad_1]

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر طنزیہ ٹوئٹ داغ دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر طنزیہ ٹوئٹ داغ دی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر قومی ٹیم کے جارح مزاج اوپنر احمد شہزاد نے بھی تنقید کے نشتر چلادیئے۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

کمزور آئرش ٹیم سے شکست کے بعد قومی ٹیم سے مسلسل نظر انداز کیے جانے والے احمد شہزاد نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ میں پوچھنا چاہتا تھا کہ کیا آج بھی بینچ اسٹرنتھ چیک کررہے ہیں؟” کبھی کبھی اپنی طاقت کو آزمائیں۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا

 

میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں بات کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے شکست کی وجہ خراب بالنگ اور فیلڈنگ کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ ابتدائی 6 اوورز میں اچھی شروعات نہیں کرسکے۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

 

 

بابراعظم کا کہنا تھا کہ میدان کو دیکھتے ہوئے 190 رنز کا ہدف ذہن میں رکھا تھا لیکن درمیانی اوورز میں جلد وکٹیں گرنے کی وجہ سے ٹارگٹ حاصل نہ کرسکے۔

12



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں