9

میٹرک بورڈ کراچی بے بس؛ ایک اور پرچہ امتحان سے قبل سوشل میڈیا پر وائرل

[ad_1]

 کراچی: میٹرک بورڈ کے امتحان میں نقل مافیا کے سامنے حکام بے بس ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں آج ایک اور پرچہ امتحان شروع ہونے سے قبل ہی سوشل میڈیا پرپھیل گیا۔

میٹرک کے امتحانات کے دوران پیپرز شروع ہونے سے پہلے ہی پرچے سوشل میڈیا پر آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے کی کڑی میں جماعت نہم فزکس کا پرچہ شروع ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا کی زینت بن چکا تھا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت کے تحت نویں دسویں کے سالانہ امتحانات کے پانچویں روز بھی نقل مافیا اپنی سرگرمیوں میں بے خوف مصروف ہے اور واٹس ایپ کے ذریعے پرچہ امتحان سے قبل جاری کرنے کے ساتھ حل شدہ پرچہ بھی سوشل میڈیا پر پھیل گیا، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بورڈ انتظامیہ اور متعلقہ عملہ نقل مافیا کے سامنے بے بس ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میٹرک بورڈ انتظامیہ کونقل مافیا نے چاروں شانے چت کردیا اور حل شدہ پرچہ حسب معمول امتحان شروع ہونے سے قبل جوابات سمیت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔ سالانہ امتحانات کے چوتھے روزصبح میں ہونے والا دسویں جماعت کا انگریزی لازمی کا پرچہ نقل مافیا نے امتحان شروع ہونے سے آدھے گھنٹہ پہلے سے واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کردیا تھا جب کہ متعدد سینٹرز میں پرچہ لیک کرنے کے پیسے وصول کیے گئے۔

علاوہ ازیں کل (جمعہ کے روز) بورڈ کے شکایتی سیل میں افسران اور ویجیلنس ٹیم نے 147 کیسز رپورٹ کیے تھے جن میں 6موبائل فون بھی شامل ہیں جب کہ اصل امیدوار کی جگہ 4فرد بھی نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں