10

’آئرلینڈ کیخلاف شکست کی وجہ انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینا تھا‘

[ad_1]

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کھلاڑیوں پر الزام عائد کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کھلاڑیوں پر الزام عائد کردیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئرلینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر انفرادی ریکارڈز کو ترجیع دینے کا الزام عائد کردیا۔

گزشتہ روز قومی ٹیم کو آئرلینڈ نے 3 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر پہلی بار گرین شرٹس کیخلاف ٹی20 فارمیٹ میں تاریخی فتح حاصل کی تھی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ دیکھ رہا ہوں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ذاتی اہداف کو ترجیح دے رہے ہیں، جسکا ٹیم کو نقصان اُٹھانا پڑرہا ہے! ٹیم انتظامیہ جلد اسکی نشاندہی کرے گی۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا

انہوں نے کہا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے تو ہی نتائج سامنے آئیں گے، کھلاڑیوں کو ٹیم کے بارے میں سوچنا پڑے گا ورنہ مسلسل شکستیں ہوتی رہیں گی۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

واضح رہے کہ 2007 ورلڈکپ کے بعد پاکستان کو آئرلینڈ کے ہاتھوں کسی بھی فارمیٹ میں یہ دوسری شکست تھی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں