[ad_1]
لندن: ایک برطانوی خاتون نے قلیل ترین مدت میں تیز رفتار کے ساتھ کھڑکیوں کا صاف کرنے کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 16.13 سیکنڈ میں تین کھڑکیاں صاف کرکے برطانوی خاتون نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کا اعزاز حاصل کیا۔
33 سالہ ایلیسیا بروز نے مانچسٹر کلیننگ شو میں حصہ لیا اور 45 بائی 45 انچ کی تین کھڑکیاں صاف کرڈالیں اور وہ بھی 17 سیکنڈ سے کم وقت میں جس کے بعد انہیں گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے کھڑکیاں صاف کرنے والے سب سے تیز ترین خاتون کے اعزاز سے نواز گیا۔
اگرچہ ایلیسیا کا کھڑکیاں صاف کرنے کا پیشہ نہیں ہے تاہم یہ مہارت ان کے والد ٹیری بروز سے وراثت میں ملی ہے جو ایک پیشہ ور ونڈو کلینر ہیں اور جو خود بھی 9.14 سیکنڈز میں کھڑکیاں صاف کرنے والے مرد کا عالمی اعزاز رکھتے ہیں۔
ایلیسیا نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اگرچہ میں کھڑکیوں کی صفائی کے پیشے میں کبھی نہیں رہی لیکن میرا بچپن اس سرگرمی کے ساتھ وابستہ رہا۔ میں کبھی کبھی اپنے والد کے ساتھ لندن جاتی اور انہیں کام کرتے دیکھتی۔ میں نے ان کے ساتھ ونڈو کلیننگ شوز میں بھی شرکت کی جو فیڈریشن آف ونڈو کلینرز منعقد کرتی تھی۔
[ad_2]
Source link