10

شاداب کو رنز پڑرہے تھے تو افتخار، صائم کو اوورز کیوں نہ دیئے! شائقین

[ad_1]

بابراعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھ گیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بابراعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھ گیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئرلینڈ کیخلاف میچ میں شکست کے بعد ایک مرتبہ پھر بابراعظم کی کپتانی پر سوالیہ نشان اُٹھ گیا۔

ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا، یہ کسی بھی فارمیٹ میں آئرش ٹیم کے ہاتھوں گرین شرٹس کی دوسری ہار تھی، اس سے قبل سال 2007 ورلڈکپ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔

شائقین آئرش ٹیم سے ہار سے سخت نالاں ہیں، انہوں نے کپتان بابراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اُٹھایا کہ جب آئرش بیٹر شاداب خان کیخلاف رنز آسانی سے بنارہے تھے تو پانچویں بالر کو کیوں نہیں آزمایا گیا۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست خوردہ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نام ایک اور ریکارڈ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کیلئے کپتان بابراعظم نے صائم ایوب سے بالنگ کروائی تھی اور انہوں نے اہم مواقعوں پر وکٹیں بھی حاصل کیں تھی جبکہ افتخار احمد بھی پلئینگ الیون کا حصہ تھے انہیں پارٹ ٹائم اسپنر کے طور پر نہیں آزمایا گیا۔

مزید پڑھیں: آئرلینڈ سے شکست؛ کپتان کی تبدیلی کو راشد لطیف نے بڑی وجہ قرار دیا

حریف ٹیم کیخلاف شاداب خان نے 4 اوورز میں 13.50 کی اوسط سے 54 رنز لٹائے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں