[ad_1]
ٹوکیو: جاپان میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کے خلاف ایونٹ کا پہلا گول کرکے سبقت حاصل کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق جاپان میں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان اور جاپان مدمقابل ہیں۔ عماد شکیل بٹ پاکستانی ہاکی ٹیم کی کپتانی کررہے ہیں۔
جاپان نے پاکستان کے خلاف فائنل کا پہلا گول کرکے حریف پر سبقت حاصل کرلی اس سبقت کو ختم کرنے کے لیے پاکستانی ٹیم کی جانب سے کوششیں جاری ہیں تاہم پہلے کوارٹر کا کھیل ختم ہوچکا اور جاپان کو تاحال پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ یہ تیسواں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ہے اور آج کا فائنل اس ایونٹ کا 18 واں میچ ہے۔
[ad_2]
Source link