11

طاقتور شمسی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار

[ad_1]

فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 نیویارک: زمین سے ٹکرانے والے غیر معمولی طاقتور شمسی طوفان کے اثرات آسمان پر نمودار ہونا شروع ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دو دہائیوں میں سب سے زیادہ طاقتور شمسی طوفان جمعہ کے روز زمین سے ٹکرایا جس کے باعث امریکا، برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں آسمان پر روشنی کے حیرت انگیز نظارے دیکھنے کو ملے۔

شمسی طوفان کے باعث سیٹلائٹ نظام اور پاور گرڈز متاثر ہونے کا خطرہ ہے تاہم ابھی تک بجلی اور مواصلات میں خلل کی کوئی فوری اطلاع نہیں ملی۔

SOLAR STORM 1

ماہرین کا کہنا ہے کہ سن اسپاٹ کلسٹرکا مجموعی پھیلاؤ کئی لاکھ کلومیٹر ہے جو زمین کے کُل رقبے سے 15 گنا زیادہ ہے، آخری بار ایسا شدید طوفان 2003 میں آیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور برطانیہ میں بہت سے لوگوں نے ہفتہ کو علی الصبح آسمان پر روشنیوں کا نظارہ دیکھا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

SOLAR STORM 2

برطانوی میٹ آفس کے ماہر موسمیات کرس سنیل نے کہا کہ پورے ملک میں ان مناظر کو دیکھا گیا جبکہ پراگ اور بارسلونا سمیت دیگر یورپی مقامات سے بھی اس کی تصاویر حاصل کی گئی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں