14

ڈھلتی عمر میں ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کیلئے کیا کریں؟

[ad_1]

ایٹلانٹا: ہم سب صحت بخش طریقے سے اپنی عمر بڑھنے کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں اور اس کیلئے ہم کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں، دل کی صحت کے لیے اچھی غذاؤں سے لے کر مختلف اقسام کی ورزشوں اور بصارت کو بہتر بنانے کے ٹوٹکوں یا طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں لیکن جس اہم چیز کو ہم نظر انداز کردیتے ہیں، وہ ہے عمر کے ساتھ ساتھ دماغی صحت۔

عمر سے متعلقہ تبدیلیاں، دماغی چوٹیں یا ذہنی تناؤ جیسے کئی عوامل کی وجہ سے وقت کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں کمی آجاتی ہے۔ امریکا کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے ہر نو افراد میں سے ایک ذہنی فعالیت میں کمی کی اطلاع دیتا ہے۔

ادارے کے مطابق اگر آپ اپنی بڑھتی عمر کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 6 معمولات کو ابھی اپنے روز مرہ کے معمولات میں شامل کرکے آپ عمر کے ساتھ ساتھ ذہنی صلاحیتوں میں تبدیلیوں کو نہ صرف سُست کرنے بلکہ انہیں برقرار رکھنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

1) پہیلیاں یا پزلز جیسے گیمز کو شغل بنائیں۔

2) کوئی نہ کوئی نیا ہنر سیکھتے رہیں۔

3) اپنی غذا و خوراک پر توجہ دیں۔

4) نیند کے معیار کو بہتر بنائیں اور اسے ترجیح دیں۔

5) ورزش کریں۔

6) نئے لوگوں سے تعلقات استوار کریں اور لوگوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں