[ad_1]
لاہور: لاہور میں پرانی دشمنی پر ماں اور 17 سالہ بیٹے عبدالرحمن کو قتل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں فائرنگ کرکے ماں بیٹے کو قتل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت عائشہ اور 17 سالہ نوجوان عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق، ایس ایچ او جنوبی چھاؤنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد جمع کیے اور لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کیں۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق پولیس کے مطابق عائشہ کے سسرالیوں نے فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کیا، دونوں کے درمیان پرانی دشمنی پر عدالت میں کیس چل رہا ہے، مقتولہ کے بھائی عرفان کی مدعیت میں نامزد ملزمان اشرف، واجد وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی کینٹ نے مزید کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور عدالت سے قرار واقع سزا دلائی جائے گی۔
[ad_2]
Source link