12

زمینداروں کے مسائل، وزیراعلیٰ آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

[ad_1]

وزیراعلیٰ بلوچستان زمینداروں سے کیے گئے وعدے کے مطابق وزیراعظم سے ملنے اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی سربراہی میں آج وفد اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کرے گا، وفد میں  اراکین صوبائی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان کا پارلیمانی وفد وزیر اعظم کو زمینداروں کے مسائل سے آگاہ کرے گا،  زمینداروں کو معاہدے کے مطابق بجلی کی فراہمی پر بات چیت ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت میں 8 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا معاہدہ طے پایا تھا، برقی بندش کے باعث بلوچستان کے زمینداروں کو نقصان کا سامنا ہے وزیراعلیٰ آج اسے سلسلے میں وزیراعظم سے بات چیت کریں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں