14

لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد

[ad_1]

لاہور سفاری زو میں پہلی بار نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد کیا گیا۔

جنگلات ا ور جنگلی حیات پر تحقیق اور زولوجیکل کے طلبا، محققین نے جنگلی جانوروں اور پرندوں کی حرکات وسکنات ، ان کے سماجی رویوں کا مشاہدہ کرنے کے لئے لاہورسفاری زو میں نائٹ سفاری کیمپنگ کا انعقاد کیا جس میں پنجاب وائلڈلائف کے ماہرین سمیت پنجاب یونیورسٹی کے زولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ذوالفقار علی اور ماہرجنگلات وجنگلی حیات بدرمنیرسمیت چڑیاگھروں اور جنگلی حیات سے متعلق انٹرن شپ کرنے والے طلبا وطالبات نے شرکت کی۔

سفاری کیمپنگ کا انعقاد ہجرت کرنیوالے پرندوں کے عالمی دن کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ نائٹ سفاری کیپمنگ کے دوران شرکا کو ناصرف جنگلی حیات کے رات کے وقت سماجی رویوں ، باہمی برتاؤ،ان کی حرکات وسکنات دیکھنے کا موقع ملا بلکہ انہیں جنگی حیات سے متعلق بنائی گئی مختلف دستاویزی فلمیں بھی دکھائی گئیں۔  شرکا کو  جنگلی جانوروں کو  علاج معالجے اور معائنے کے لئے پکڑنے کے مختلف طریقوں سے آگاہ بلکہ اس کا عملی مشاہدہ بھی کیا گیا۔

نامور وائلڈ لائف کنزرویٹر بدر منیر نے جنگلی حیات سے متعلق بنائی گئی دستاویزی فلمیں دکھائیں اوربتایا گیا کہ  ہجرت کرنے والے پرندوں اور دیگر جنگلی حیات کی انواع کی کس طرح کے مسائل اورخطرات درپیش ہیں ۔ان دستاویزی فلموں کے ذریعے جنگلات اورجنگلی حیات کے تحفظ اور کنزرویشن کی اہمیت کواجاگرکیا گیا



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں