[ad_1]
لندن: برطانیہ میں ہوئی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کینسر کے 40 فیصد کیسز کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں محققین کی ٹیم نے پایا کہ کینسر کے تمام کیسز میں سے 40 فیصد کا تعلق موٹاپے سے ہوتا ہے۔ سویڈن کی لنڈ یونیورسٹی کی قیادت میں محققین کی ٹیم نے تقریباً 40 سال تک 41 لاکھ شرکا کی نگرانی کی اور 332,500 کینسروں کی نشاندہی کی جن میں سے 40 فیصد مریضوں میں موٹاپا پایا گیا۔
ٹیم نے بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ اس تحقیق کے نتائج صحت عامہ کے حوالے سے اہم مضمرات کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آبادی میں کینسر کا تناسب لوگوں میں وزن کو نارمل رکھنے سے کم کیا جاسکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی پتہ چلا کہ درمیانی عمر میں لوگوں کے موٹے ہونے کے امکانات چھ گنا اس وقت زیادہ ہوجاتے ہیں جب ان کے والدین اسی عمر میں موٹے ہوں۔
برطانیہ کی ہیلتھ سکریٹری وکٹوریہ ایٹکنز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحت مند رہنے کے بارے میں لوگوں کی مدد اور انہیں مشورہ دے سکتے ہیں تاہم اس کیلئے ہمیں ایسے طریقے سے کوشش کرنی ہوگی جو بےجا دخل اندازی میں شمار نہ ہو۔ اس کیلئے بہتر ہے کہ ہم لوگوں کو معلومات فراہم کریں اور ایسا کرنے سے ہم انہیں صحت مند زندگی گزارنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
[ad_2]
Source link