6

کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ

[ad_1]

آئرش ٹیم کے خلاف کامیابی پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی محسن نقوی نے گلے مل کر مبارکباد دی۔ فوٹو: پی سی بی

آئرش ٹیم کے خلاف کامیابی پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی محسن نقوی نے گلے مل کر مبارکباد دی۔ فوٹو: پی سی بی

کراچی: کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین پی سی بی کی جانب سے شرٹ کا تحفہ پیش کیا گیا ہے۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو شرٹ کا خصوصی تحفہ پیش کیا، وہ ان دنوں ڈبلن میں ہی موجود ہیں جہاں پر پاکستان ٹیم نے دوسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 7 وکٹ سے شکست دی، یہ بابراعظم کی بطور کپتان مختصر فارمیٹ میں 45 ویں کامیابی ہے، اس طرح انھوں نے دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان کا اعزاز حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم دنیا کے کامیاب ترین ٹی 20 کپتان بن گئے

محسن نقوی نے شاہین شاہ آفریدی کو بھی انٹرنیشنل وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کرنے پر بھی خصوصی شرٹ کا تحفہ دیا۔ اس موقع پر آئرش ٹیم کے خلاف کامیابی پر دیگر کھلاڑیوں کو بھی انھوں نے گلے مل کر مبارکباد دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں