[ad_1]
جب ہم کوئی میڈیکل ڈیوائس استعمال کرتے ہیں جیسے کہ بلڈ گلوکوز مانیٹر یا انسولین پمپ، تو ایسے آلات کو چارج رکھنا ضروری ہوتا ہے لیکن یو ایس بی والے چارجر استعمال کرتے ہوئے زیادہ احتیاط برتنی چاہیے کیونکہ یہ آلے کو زیادہ گرم کرسکتے ہیں اور سنگین صورتوں میں جلنے، زخمی کرنے اور آگ لگنے کا سبب بن سکتے ہیں۔
جب بھی کوئی طبی آلہ خریدیں تو آلہ بنانے والی کمنی کی ہدایات کو پڑھیں، سمجھیں اور ویسے ہی اس پر عمل کریں۔ مزید برآں آلے کے ساتھ آنے والے چارجنگ لوازمات کو ہی استعمال کریں۔
امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے محفوظ چارجنگ کے حوالے سے ہدایات جاری کی ہیں جو کہ درج ذیل ہیں:
1) ڈیوائس کے ساتھ آنے والے کیبلز، چارجرز اور اڈاپٹر ہی استعمال کریں کیونکہ یہ اسے چارج کرنے کے لیے بجلی کی صحیح مقدار فراہم کرتے ہیں۔ وہ چارجرز جو فون یا ٹیبلیٹ کے لیے مخصوص ہوتے ہیں، بہت زیادہ بجلی فراہم کرسکتے ہیں جس سے زیادہ زیادہ گرمائش، چنگاری یا آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
2) اپنی میڈیکل ڈیوائس اور چارجنگ لوازمات کو خریدے وقت ہمیشہ اس کا ٹھیک طرح سے جائزہ لیں کہ کہیں سے ٹوٹا ہوا تو نہیں یا کوئی نشان تو نہیں پڑا ہوا۔ اگر آپ کو کوئی نقصان نظر آتا ہے تو ایکسچینج کے لیے کمپنی سے رابطہ کریں۔
3) جب آپ جاگ رہے ہوں تو اسی وقت اپنے آلے کو چارج کریں نہ کہ سونے سے پہلے چارج پر لگاکر چھوڑ دیں۔ اور چارجنگ کے وقت اسے وہاں رکھیں جہاں آپ اسے آسانی سے دیکھ سکیں۔ اسے چارجنگ کے وقت کسی نرم سطح پر بھی نہ رکھیں جیسے بستر، صوفے یا کپڑے وغیرہ پر۔ ایسی سطح پر آلہ زیادہ گرم ہوتا ہے۔
4) جب آپ کا آلہ پوری طرح سے چارج ہو جائے تو چارجر کو جتنی جلدی ہو سکے نکال دیں۔
5) اپنے آلے کو انتہائی درجہ حرارت کے ماحول سے بچائیں مثال کے طور پر اسے بہت سرد یا گرم ماحول میں نہ رکھیں۔
[ad_2]
Source link