[ad_1]
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے فاسٹ بولر حسن علی کو آئرلینڈ کیخلاف تیسرا ٹی20 میچ کھلانے کی وجہ بتادی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے ٹی20 میچ میں فاسٹ بولر حسن علی نے محض کمزور آئرش بلےبازوں سے 3 اوورز میں 42 رنز کھائے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہ کرسکے تھے۔
میچ کے اختتام پر بابراعظم نے حسن علی کو کھلانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہم مڈل اوورز میں مشکلات کا شکار تھے اس لیے نسیم شاہ کو آرام کروایا اور انہیں موقع دیا تاکہ مختلف کمبی نیشن آزما سکیں۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
انہوں نے مزید کہا کہ عماد وسیم مشکل وقت میں شاندار بالنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں جبکہ عامر بطور سینئر باؤلر بہترین کردار نبھارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایک اوور میں 25 رنز؛ بابراعظم کا ایک اور ریکارڈ
دوسری جانب آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20 میں فاسٹ بولر حسن علی کی شمولیت پر شائقین کرکٹ نے بابراعظم سے دوستی کا طعنہ دیتے ہوئے کہا اس پرفارمنس پر انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جارہا ہے۔
[ad_2]
Source link