[ad_1]
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آئی فون صارفین کے لیے آئی او ایس 17.5 اپ ڈیٹ جاری کر دی۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ میں سیکیورٹی پیچز سمیت متعدد فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔
آئی او ایس 17.5 متعارف کرانے کے بعد ایپل کی جانب سے یورپی یونین کے صارفین کو ڈیویلپرز کی ویب سائٹ سے ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایپل نے ایک آن لائن گائڈ بھی پوسٹ کی ہے جو ڈیویلپرز کو ان کی ایپ ڈسٹریبیوٹ کرنے میں مدد کر سکتی ہے۔
ایپل نے ایک پوسٹ میں لکھا کہ اہل علاقوں میں ویب سائٹ سے منظور شدہ، نان مارکیٹ پلیس ایپس کو بیچا جا سکتا ہے۔ ایپ کو ڈسٹریبیوٹ کرنے کے لیے ایک ویب فارم بھرنا ہونا جس کے منظور ہونے کے بعد ایپل آپ کو ایک فریم ڈاؤن لوڈ کرنے دے گا جو ویب سائٹ سے ایپ کی محفوظ انسٹالیشن میں مدد دے گا۔
اپ ڈیٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے صارفین کو فون کی سیٹنگز میں جنرل، سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر اپ ڈیٹ ناؤ کا انتخاب کرنا ہوگا۔
[ad_2]
Source link