11

پاکستان سینٹرل ایشین والی بال لیگ کے فائنل میں پہنچ گیا

[ad_1]

فوٹو: ویڈیو گریب

فوٹو: ویڈیو گریب

سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان نے فائنل کیلٸے کوالیفاٸی کرلیا۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے اپنی جیت کا سفر جاری رکھا اور کرغزستان کو بھی اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت پچیس اٹھارہ، ستاٸیس پچیس ، ستاٸیس پچیس سے شکست دی۔

گرین شرٹس کی ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے۔ پاکستان ایونٹ میں ترکمانستان، افغانستان، سری لنکا کو شکست دے چکا ہے۔

دوسرے میچ میں سری لنکا نے ایران کو پچیس باٸیس، پچیس سترہ، پچیس اکیس سے شکست دی۔

تیسرے میچ میں ترکمانستان نے افغانستان کو 1-3 سیٹ سے ہرایا، ترکمانستان نے میچ اٹھارہ پچیس، تینتس اکتیس، پچیس سترہ، پچیس سترہ سے جیتا۔

ایشین والی لیگ میں آخری راونڈ میچ میں جمعرات کو پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں