8

ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی

[ad_1]

ابرار کو موقع ملنے امکان، عثمان، آغا سلمان اور عرفان خان نیازی میں سخت مقابلہ (فوٹو: پی سی بی)

ابرار کو موقع ملنے امکان، عثمان، آغا سلمان اور عرفان خان نیازی میں سخت مقابلہ (فوٹو: پی سی بی)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کا اعلان اگلے جمعرات تک کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میگا ایونٹ میں شریک واحد ٹیم ہے جس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا تاحال اعلان نہیں کیا، قومی ٹیم 15 رکنی اسکواڈ اور تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کا اعلان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ کے بعد کیا جائے گا۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان آئی سی سی کی جانب سے دی گئی ڈیڈ لائن 24 مئی تک اسکواڈ کا اعلان کرے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم

مسٹری اسپنر ابرار احمد کے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے جبکہ آغا سلمان اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر رکھا جاسکتا ہے۔

اسی طرح عرفان خان نیازی یا عثمان خان میں سے کوئی ایک ریزرو کھلاڑی کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ کیا پاکستان، انگلینڈ کی ٹیمیں وارم اَپ میچز گنواسکتی ہیں؟

دوسری جانب حارث رؤف انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں تاہم انہیں ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت کیلئے فٹنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں