7

آئی او ایس اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کو نئی مشکل کا سامنا

[ad_1]

کیلیفورنیا: آئی فون صارفین کے لیے جاری کی جانے والی تازہ ترین اپ ڈیٹ آئی او ایس 17.5 میں سامنے آنے والا ایک بگ مبینہ طور پر کچھ صارفین کی برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویر دوبارہ سامنے لا رہا ہے۔

متاثرہ آئی فون صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ریڈِٹ پر بگ کے متعلق بات کرتے ہوئے لکھا کہ 17.5 آئی او ایس اپ ڈیٹ (جو پیر کے روز متعارف کرائی گئی) کے بعد وہ تصاویر جو برسوں پہلے ڈیلیٹ کی گئیں تھیں ان میں سے متعدد دوبارہ فوٹوز ایپ میں موجود پائی گئیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ اپنے ساتھی کو کوئی تصویر بھیجنے کی غرض سے فوٹوز ایپ میں گئے تو تازہ ترین تصاویر میں برسوں قبل ڈیلیٹ کی گئی تصاویرموجود تھیں۔ جب انہوں نے آئی پیڈ دیکھا تو وہ تصاویر اس میں بھی موجود تھیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کی 2010 کی چار تصاویر تازہ ترین آئی کلاؤڈ اپ ڈیٹ میں سامنے آئیں۔ انہوں نے کئی بار ان تصاویر کو ڈیلیٹ کیا۔

بعض صارفین کے مطابق ممکنہ طور پر آئی او ایس 17.5 میں فوٹوز ایپ میں ایسی تبدیلیاں کی گئیں ہوں جس کی وجہ سے فوٹو لائبریریز کی دوبارہ انڈیکسنگ کی ضرورت ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں