15

سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

[ad_1]

نئی دہلی: بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کے سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار پرکاش کپڑے نے جامنیر میں مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پرکاش کپڑے نے اپنی سروس گن کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گردن میں گولی ماری۔

جامنیر کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو صبح کے وقت پیش آیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے پیچھے محرکات ابھی تک واضح نہیں ہوسکے ہیں تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں