13

جنوبی وزیرستان میں گرلز اسکول بم سے اڑا دیا گیا

[ad_1]

گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا:فوٹو:فائل

گرفتار افراد سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا:فوٹو:فائل

 پشاور: جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے وانا ڈبکوٹ  میں نامعلوم افراد نے لڑکیوں کے اسکول کو بم سے اڑا دیا۔

ذرائع کے مطابق دھماکا واوا گرلز اسکول سرکی کوٹ کے اندر ہوا۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اسکول کی عمارت کو نقصان ہوا۔ گزشتہ ہفتے بھی شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے ایک پرائیوٹ اسکول کو بم سے اڑا دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کا پرائیویٹ اسکول بموں سے اڑا دیا گیا

 

دوسری جانب ڈی آئی خان میں دہشت گردی کی متوقع کارروائی سے متعلق اطلاع ملنے پر پولیس نے اعظم ورسک بازار میں چھاپہ مار کر اسلحے فروخت کرنے والے 2 دکان داروں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسمگلر بھی اسلحے اور غیرقانونی ایمیونیشن سمیت پکڑے گئے۔

گرفتار افراد سے 9 ایم ایم سمیت بڑی تعداد میں بندوقیں، پستول ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں