11

علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

[ad_1]

خفیہ معاہدے کے تحت رونالڈو اور روڈریگز کے اثاثوں کو تقسیم کیا جائے گا، رپورٹس (فوٹو: فائل)

خفیہ معاہدے کے تحت رونالڈو اور روڈریگز کے اثاثوں کو تقسیم کیا جائے گا، رپورٹس (فوٹو: فائل)

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے دولت بچانے کیلئے قانونی قدم اُٹھالیا۔

اسپوٹسکیڈا کی رپورٹ کے مطابق پرتگالی ٹی وی شو ٹی وی گویا نے انکشاف کیا ہے کہ النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مبینہ طور پر اپنی پارٹنر جارجینا روڈریگز علحیدگی کی صورت میں دولت کو بچانے کیلئے ایک معاہدہ کررکھا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جوڑے نے ایک معاہدہ کررکھا ہے جو علحیدگی کی صورت میں اثاثوں کو تقسیم کریگا، اس معاہدے سے رونالڈو اپنی پارٹنر سے دولت کا بڑا حصہ بچاسکیں گے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کب ریٹائر ہوں گے؟ گرل فرینڈ نے بتادیا

معاہدے کے تحت جارجینا روڈریگز کو بچوں کے مستقبل کو محفوظ رکھنے کیلئے ماہانہ رونالڈو سے 1 لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) لیتی ہیں۔

صرف علیحدگی کی صورت میں رقم مزید بڑھ جائے گی جبکہ لا فنکا ہاؤس بھی انکے پاس چلا جائے گا، جیسے روڈریگز نیٹ فلکس کے ریئلٹی شو میں دیکھایا تھا۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز سے مشابہت والی اداکارہ سوشل میڈیا پر وائرل

جارجینا روڈریگز سال 2016 رونالڈو کی گرل فرینڈ ہیں دونوں نے تاحال شادی نہیں کی ہے جبکہ اوپن ریلیشن شپ کے دوران دونوں 5 بچوں کے شریک والدین بنے، جن میں رونالڈو جونیئر، ایوا ماریا، میٹیو رونالڈو، الانا مارٹینا، اور بیلا ایسمیرالڈا شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں