[ad_1]
کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کیلئے پاکستان فین زون بنانے کا اعلان کردیا۔
قومی ٹیم رواں برس نومبر میں آسٹریلیا کا دورہ کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان اس سیریز میں 6 وائٹ بال میچز شیڈول ہیں۔
سیریز کے دوران 6 مختلف وینیوز پر اسٹینڈز کو پاکستان فین زونز کا درجہ دیا جائے گا، جس میں پاکستانی شائقین کرکٹ کو نماز کی جگہ اور حلال فوڈ دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا نے ون ڈے، ٹی20 سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا
اسٹیڈیم کے ایک اسٹینڈ کو خصوصی طور پر پاکستان فینز زون کا نام دیا گیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے چند روز قبل ’’بارڈر گواسکر ٹرافی‘‘ کیلئے انڈیا فینز زون بنانے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم اس اسٹینڈ ٹکٹس کی قیمت کا تعین نہیں کیا گیا۔
[ad_2]
Source link