10

کراچی میں کال سینٹر کے فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم جاں بحق

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس ویب

فوٹو ایکسپریس ویب

  کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد میں کال سینٹر کے اندر داخل ہوکر نامعلوم افراد نے میٹرک کے طالب علم کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد میں واقع نایاب مسجد کے قریب کال سینٹر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ محمود نامی میٹرک کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کو کال سینٹر کے اندر گھس کر ملزمان نے  فائرنگ کی ،ایک گولی چہرے پرپیوست ہوگئی جبکہ ایک گولی دائیں گال سے داخل ہوکر بائیں طرف سے نکل گئی۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو تین خول ملے ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفی کال سینٹر میں پارٹ ٹائم جاب کرتا تھا اور آج میٹرک کا پیپر دے کر گھر واپس آیا اور پھر شام میں اپنی پارٹ ٹائم جاب کیلیے کال سینٹر آگیا تھا۔ مقتول لیاقت آباد کے علاقے جھنڈا چوک کا رہاشی ہے۔

کال سینٹر میں ہی کام کرنے والی ایک لڑکی ثناء نے متوفی کو فلور پہ پڑا دیکھ کر سپروائزر کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا ابھی تک کوئی عینی شاہد نہیں ملا جس کو بیان لینے کیلیے تلاش کیا جارہا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں