[ad_1]
لاہور: پنجاب میں شدید گرمی کے پیش حکومت نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نے یکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے شدید گرمی کی وجہ سے طلبا کو درپیش ہونے والی مشکلات کے پیش نظر یکم جون تا 14 اگست موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل کیے گئے ہیں اور اب اسکول صبح 7 سے ساڑھے 11 بجے تک کھلیں گے۔
دوسری جانب آل پاکستان پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن نےیکم جون سےتعطیلات کا اعلان مسترد کردیا ہے۔
The post پنجاب میں یکم جون سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
[ad_2]
Source link