[ad_1]
کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں برس کے آخر میں متعارف کرائے جانے والے متعدد فیچرز کی فہرست جاری کردی۔ کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں آئی ٹریکنگ، میوزک ہیپٹکس، ووکل شارٹ کٹس اینڈ وہیکل موشن کیوز شامل ہیں۔
ان تمام فیچرز میں آئی ٹریکنگ فیچر کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی ایک نئی اختراع ہوگی۔ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا یہ فیچر آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو اپنی ڈیوائسز آنکھوں سے کنٹرول کرنے میں مدد دے گا۔
یہ فیچر بالخصوص جسمانی طور پر معذور صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو اس کے ذریعے اپنی ڈیوائسز کو باآسانی کے استعمال کر سکیں گے۔
اس فیچر کے لیے ڈیوائس میں نصب فرنٹ کیمرا چند سیکنڈوں میں آئی ٹریکنگ کی پیمائش کرے گا۔ فیچر کے لیے پرائیویسی کا خاص خیال رکھا گیا ہےاس لیے آئی ٹریکنگ کے حوالے سے جو بھی ڈیٹا استعمال کیا جائے گا وہ ڈیوائس تک ہی محدود رہے گا، یہاں تک کہ وہ ایپل کے ساتھ بھی شیئر نہیں کیا جائے گا۔
یہ فیچر آئی پیڈ او ایس اور آئی او ایس پر تمام ایپس کے لیے استعمال کیا جاسکے گا لہٰذا اس کے لیے کسی اضافی ہارڈ ویئر کی ضرورت نہیں ہوگی۔
[ad_2]
Source link