[ad_1]
کراچی: پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی پرواز سے آئل لیک ہوگیا، پرواز کو کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کروائی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز کے طیارے کو رات گئے کراچی ائرپورٹ پر ٹیکنیکل بنیاد پر لینڈنگ کروائی گئی۔ اس موقع پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو الرٹ رکھا گیا تھا۔
لینڈنگ کے فوری بعد طیارے سے آئل لیک ہوا ۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد رن وے سے ٹیکسی وے سی پر آیا تو آئل لیک ہوتا رہا، جس کے بعد طیارے کو پارکنگ بے 24 پر پارک کیا گیا۔
پی آئی اے کی انجینئرنگ ٹیم طیارے کی تکنیکی خرابی دُور کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ مسافروں کو گزشتہ شب پی آئی اے ائرپورٹ ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا، جس کے بعد اب پرواز کی روانگی کا متوقع وقت دوپہر ایک بجے دیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link