12

ٹی20 ورلڈکپ؛ اسٹار اسپورٹس ایک مرتبہ پھر پاکستانی ٹیم کی ٹرولنگ شروع کردی

[ad_1]

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل معروف بھارتی نشریاتی ادارے اسٹار اسپورٹس نے ایک مرتبہ پھر پاکستانی شائقین کرکٹ اور فینز کو متوجہ کرنے کیلئے متنازع اشہتار بناڈالا۔

اسٹار اسپورٹس نے گزشتہ روز ایک اشتہار جاری کیا جس میں ٹی20 ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکستوں کا مذاق بنایا گیا، سال 2007 ورلڈکپ فائنل اور گروپ میچ، 2012، 2014، 2022 کی ہار پر ٹرول کیا گیا۔

سال 2021 میں پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے ملی کراری ہار کو اسپورٹس چینل اپنے اشتہار کی زینت بنانا بھول گیا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شائقین کیلئے ایک بار پھر ’’موقع موقع‘‘ کی طرز پر گانا ریلیز

چینل کی جانب سے جاری ویڈیو کے ایکس (ٹوئٹر) کے کیپشن میں لکھا کہ ایک عظیم لڑائی لوڈ ہورہی ہے، روہت الیون کی طرف سے پاکستان کو ایک ہار کا تحفہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان سے شکست،بھارت کا ’موقع موقع‘ اشتہار نہ بنانے کا فیصلہ

بھارتی ادارہ متعدد پاک بھارت میچز سے قبل ’’موقع موقع‘‘ کے نام سے اشتہار جاری کرتا رہا ہے لیکن سال 2021 میں ملکی بابر الیون کے ہاتھوں ملی 10 وکٹوں کی شکست کے بعد چینل نے یہ اشتہار نہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ سال 2023 ورلڈکپ کے دوران بھی اسٹار اسپورٹس نے ’’موقع موقع‘‘ طرز کا گانا ریلیز کیا تھا اور سانگ کو 8 کا انتظار نام دیا گیا تھا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں