9

ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا

[ad_1]

بیٹ بنانے والی معروف کمپنی گرے نکلز کی فیکٹری میں اپنے پسند کا بیٹ بنوایا (فوٹو: فائل)

بیٹ بنانے والی معروف کمپنی گرے نکلز کی فیکٹری میں اپنے پسند کا بیٹ بنوایا (فوٹو: فائل)

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈکپ2024 کے آغاز قبل اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا۔

انگلینڈ کیخلاف سیریز اور آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کپتان بابراعظم اور محمد رضوان سسیکس میں واقع بیٹ بنانے والی معروف کمپنی گرے نکلز کے فیکٹری گئے اور اپنی پسند کا بیٹ بنوایا۔

دونوں کرکٹرز نے فیکٹری میں کئی گھنٹے گزارنے کے بعد اپنی ضرورت اور پسند کے مطابق بیٹ بنوائے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دیدی گئی

واضح رہے کہ قومی ٹیم 4 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کیلئے انگلینڈ میں موجود ہیں، جہاں سیریز کا پہلا میچ 22 مئی جبکہ چوتھا اور آخری میچ 30 مئی کو شیڈول ہے۔

بعدازاں قومی ٹیم انگلینڈ سے براہ راست ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں