8

دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ جمعرات کو ہوگا

[ad_1]

  کراچی: دنیا کے بلند ترین پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ریسلرز جمعرات کو برفانی ماحول میں مدمقابل ہوں گے۔

دونوں حریف برف پوش پہاڑ پر ایک دوسرے کو زیر کرنے کی جستجو کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے انٹرنیشنل ریسلر بلال آفریدی کا مقابلہ بھارت کے ’سمراٹ ویرن اورا‘ سے ہوگا۔

انٹرنیشنل ریسلنگ میں کوویو بران ڈون کی عرفیت کے حامل بلال آفریدی  نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب پر  تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر آر ایس ڈبلیو کے مصطفٰی علی خان اور ایس ایم سجاد بھی موجود تھے۔

بلال آفریدی کے مطابق حکومت نیپال کی زیر نگرانی سطح سمندر سے 5 ہزار 644 میٹرز کی بلندی پر برفانی ماحول میں چیلنج فائٹ ہوگی، 9 مارچ کو بھارتی ریسلر گوپال شرما کو شکست دینے پر  بھارت ہی کے سمراٹ  کا چیلنج انہوں نے قبول کیا۔

انہوں نے کہا کہ سخت برفانی ماحول میں مقابلے کے لیے بھرپور تیاری کی ہے، امید ہے کہ وہ بھارتی حریف کو شکست دینے میں کامیاب رہیں گے، مقابلے کے انعقاد کے بعد دونوں ریسلرز کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا جائے گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں