7

ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی

[ad_1]

  کراچی: گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو)  کے خدشے کے پیش نظر سندھ بھر میں انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے صوبائی وزیر محمد علی ملکانی کی سفارش پر امتحانات  کے انعقاد میں 5  روز کی تاخیر کی  منظوری دے دی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سند ھ کے مطابق  انٹر میڈیٹ کے امتحانات 22 مئی کے بجائے اب 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

The post ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.

[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں