[ad_1]
واشنگٹن: انسانوں کو مریخ پر لے کر جانے کے حوالے سے بحث دہائیوں سے چلی آرہی ہے تاہم ناسا نے اسے ممکن بنانے کیلئے ایک طاقتور ترین راکٹ بنانے پر کام شروع کردیا ہے۔
انسانوں کو مریخ پر اتارنے کے چیلنج میں سیارے سے وزنی سامان لانے اور لے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے جسے حل کرنے کیلئے اگر موجودہ راکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو صرف ایک چکر لگانے میں ہی تقریباً دو سال لگ جائیں گے۔
ایک انتہائی جدید راکٹ، پلسڈ پلازما راکٹ (پی پی آر) ناسا کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ ایک ایسا راکٹ سسٹم ہے جسے خلا میں دور تک جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے زمین اور مریخ کے درمیان کا سفر بہت مختصر ہو جائے گا۔
ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیکنالوجی موجودہ خلائی جہاز کے مقابلے میں خلابازوں اور کارگو کو مریخ تک زیادہ موثر اور تیزی سے لے کر جانے اور لانے کی حامل ہوگی۔
ناسا کا کہنا تھا کہ پی پی آر کا مقصد مستقبل میں مریخ پر طویل فاصلے کے خلائی مشن میں انقلاب لانا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر سیارے تک سفر کو صرف 2 ماہ میں مکمل کرلے گا۔
راکٹ 5000 سیکنڈ کے مخصوص تسلسل کے ساتھ 100,000 پاور کی توانائی پیدا کرنے کے قابل ہوگا۔
[ad_2]
Source link