6

خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی اداکاری کرنے والی چیونٹیاں

[ad_1]

ایڈیلیڈ: آسٹریلیا میں محققین کو چیونٹیوں کی ایک کالونی ملی جسے دیکھ کر مری ہوئی چینٹیوں کا گمان ہوتا تھا تاہم ان مردہ چیونٹیوں میں سے ایک نے حرکت کی جس کے بعد انکشاف ہوا کہ اصل میں تمام چیونٹیاں مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہیں۔

موت کا ڈرامہ رچانے کا عمل بہت سے جانوروں میں ایک دفاعی طریقہ کار کے طور پر مشاہدہ کیا گیا ہے جس میں کیڑوں اور چھپکلیوں سے لے کر پرندوں اور ممالیہ جانور سبھی آتے ہیں۔

ان میں سے کچھ فطری طور پر دوسروں سے زیادہ بہتر مرنے کی اداکاری کرسکتے ہیں لیکن جو بات ان سب میں مشترک ہے وہ یہ ہے کہ یہ دفاعی حکمت عملی انفرادی طور پر ہوتی ہے۔ یہ چیونٹیاں ایسی پہلی نسل ہیں جس کی پوری کالونی ہی بیک وقت انسانوں سے خطرہ محسوس ہونے پر مرنے کی ایکٹنگ کررہی ہے۔ یہاں تک کہ ٹیم کو یقین ہوگیا کہ وہ واقعتاً مری ہوئی ہیں۔

ٹیم میں موجود ایسوسی ایٹ پروفیسر ایس۔ ٹوپا پیٹٹ نے کہا کہ ان چیونٹیوں کی اداکاری بہترین تھی۔ ہم نے ان تمام مردہ چیونٹیوں کو دیکھا لیکن یہ عقدہ ہم پر اس وقت کھلا جب ایک چیونٹی نے ہلکی سے حرکت کی۔

اس قسم کا دفاعی طریقہ کار صرف چند چیونٹیوں کی نسلوں میں ہی پایا جاتا ہے لیکن وہ بھی انفرادی سطح یا کالونی میں موجود ایک مخصوص طبقے میں۔ تاہم Polyrhachis femorata پوری کالونی اس عمل میں شامل ہوتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں