7

نیو سبزی منڈی میں ڈاکو منشی سے 25 لاکھ روپے چھین کر فرار

[ad_1]

  کراچی: نیوسبزی منڈی میں فروٹ کے تاجرکے منشی سے 2 نامعلوم مسلح ملزمان اسلحے کے زورپر25 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین کرفرارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں لوٹ ماراورچھینا چھٹی کی وارداتیں بدستوری جاری ہیں، پیر کو سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا تھانے کےعلاقے سپرہائی وے پرواقع نیوسبزی منڈی سیب گلی میں فروٹ کے تاجر کے منشی سے 2 نامعلوم مسلح ملزمان 25 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

واردات کے دوران مزاحمت پرمنشی زخمی ہوگیا جسے قریبی ڈسپینسری منتقل کردیا گیا، واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو موقع پر طلب کرلیا گیا۔

ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کے مطابق فروٹ کے تاجر حاجی آصف کا منشی عرفان ولد امین جان اپنے کزن کے ہمراہ 25 لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہا تھا کہ منشی عرفان جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوا تواسی دوران موٹر سائیکل پرسوار2 نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پرمنشی سے 25 لاکھ سے زائد کی رقم چھین لی۔

انہوں نے بتایا کہ مسلح ملزمان نے مزاحمت پرپستول کے بٹ مار کرمنشی کوزخمی کردیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہو گئے، نیو سبزی منڈی میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں جن کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے جس کی مدد سے جلد ملزمان کا سراغ لگا لیا جائے گا۔

دوسری جانب مدینہ کالونی تھانے کے مواچھ موڑکے قریب موٹرسائیکل سوار4 نامعلوم مسلح ملزمان موٹرسائیکل پرسوارپیٹرول پمپ کے کیشئیرنکاش سے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین کر فرارہوگئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورپولیس نے جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ایس ایچ اومدینہ کالونی کے مطابق سوات کالونی میں واقع پیٹرول پمپ کا کیشئرنقاش کیش رقم بلدیہ 24 کی مارکیٹ کے قریب واقع بینک میں جعم کرانے جا رہا تھا کہ راستے میں 2 موٹر سائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ملزمان نے کیشیئرسے 10 لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی اور با آسانی فرار ہو گئے، انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شواہد کی روشنی میں واردات کی تفتیش شروع کردی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں