[ad_1]
کراچی: ایف آئی اے سائبرکرائم گلگت نے شہرقائد کے علاقے ایف بی ایریا سے کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبرکرائم سرکل گلگت نے کارروائی کے دوران آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکیا، ملزمان کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوزاورتصاویرسوشل میڈیا پروائرل کرنے میں ملوث تھے۔
ملزمان کی گرفتاری ایف بی ایریا سے عمل میں آئی،گرفتارملزمان میں علیان شیراورجنید کریم شامل ہیں،اس سے قبل بھی مذکورہ مقدمے میں ملزم شعیب نوازکو سوست(گلگت)سے گرفتارکیاجاچکا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ملزمان نےمتاثرہ بچی کے والد کی ویڈیوز ایڈٹ کرکےبلیک میل کیا جبکہ ملزمان نےکمسن بچی کی بھی قابل اعتراض ویڈیوز ریکارڈ کیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے اور باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
[ad_2]
Source link