7

کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

[ad_1]

  کراچی: محکمہ موسمیات نے سندھ میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کردیا تاہم چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے میں جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے دادو، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شکار پور، کشمور، گھوٹکی، سکھر، نوشہروفیروز، شہید بے نظیرآباد میں دن کے وقت درجہ حرارت میں معمول سے 6 تا 8 ڈگری اضافے کا امکان ہے۔

خیرپور، سانگھڑ، حیدر آباد، مٹیاری، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان، میرپورخاص، عمرکوٹ، تھرپارکر اور بدین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 4 سے 6 ڈگری اضافہ ہوسکتا ہے۔

جامشورو، ٹھٹھہ، سجاول میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2 سے 4 ڈگری اضافہ متوقع ہے۔ جامشورومیں منگل کی شام کو کہیں کہیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفرازکے مطابق کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم ومرطوب رہ سکتا ہے۔

اسردار سرفراز نے کہا کہ ہیٹ ویوکا مطلب معمول کے درجہ حرارت سے 4 تا 5 ڈگری کا اضافہ ہے، اگر4 دن تک تک درجہ حرارت مسلسل 41 ڈگری ریکارڈ ہوتو یہ صورتحال ہیٹ ویو کہلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایسی کسی صورتحال پیدا ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم اگلے 10 روز تک موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے جس کے دوران پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں