[ad_1]
کراچی: لیاری میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاری کے علاقے میراں ناکہ میں رینجرز چوکی کے پاس فائرنگ سے سلیم نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کو قتل کرنے والا اس کا بھتیجا کاشف ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ ملزم کاشف اپنے چچا سلیم کو ڈینٹل کلینک میں نشانہ بنا کر فرار ہوگیا، مقتول سلیم خان سے بھائی کا پولیس کارڈ اور اسلحہ ملا ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، مقتول کی اپنے رشتے داروں سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، مقتول کا بھائی پولیس اہلکار ہے جن کا آبائی تعلق سوات سے ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی ہے جس میں ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان کو دیکھا گیا ہے جن کی شناخت بھی کرلی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
[ad_2]
Source link