9

سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید، مراد علی شاہ کو وزیراعلیٰ برقرار رکھنے کا فیصلہ

[ad_1]

  کراچی: سندھ کے وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت میں اختلافات کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں کوئی اختلاف نہیں ہے، مراد علی شاہ ہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔

پیر کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ کے باعث پیپلز پارٹی نے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ جن کو کچھ نہیں ملا وہ اختلافات کی باتیں کر رہے ہیں، وزارتوں کو فیصلہ قیادت کرتی ہے۔ قیادت نے نئے لوگ کو موقع دیا ہے، دیگر لوگوں کو بھی موقع ملے گا۔

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں انتقال پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ غمزدہ ہیں۔

حالیہ لوڈ شیڈنگ پر بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی ہے لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنا ہوگی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری سے اس مسئلے پر بات کی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں