7

ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

[ad_1]

ری سیل پلیٹ فورمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

ری سیل پلیٹ فورمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)

نیویارک / لیڈز: پاک بھارت میچ ٹکٹس نے بیس بال کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کی ٹکٹ پرائس نے بیس بال کی مہنگی ترین ٹکٹوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، اس مقابلے کا امریکا میں جنوبی ایشیائی تارکین وطن بے تابی سے انتظار کررہی ہیں۔

ٹکٹوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، کم ترین ٹکٹ کی قیمت 1320 ڈالر نیویارک یانکیز کی مہنگی ترین ٹکٹ سے بھی بہت زیادہ ہے، ری سیل پلیٹ فورمز پر پاک بھارت ٹکٹیں 10 ہزار ڈالر تک میں فروخت کیلیے پیش کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلے کی میزبانی کرنے والا اسٹیڈیم تیار

پاکستان سے ٹی 20، ہیڈنگلے میں 10 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہیڈنگلے لیڈز میں ویمنز ٹی 20 میں شائقین کی آمد کا ریکارڈ قائم ہوگیا، منتظمین کے مطابق اتوار کو 10 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوئے، یہ ہیڈنگلے میں کرائوڈ کی سب سے بڑی تعداد ریکارڈ ہوئی، یارکشائر نے اسی دن پہلی ویمنز اور گرلز کرکٹ کانفرنس بھی منعقد کی جس میں سابق پلیئرز مدعو تھیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں