[ad_1]
بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کی معروف فرنچائز کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ٹیم خریدنے کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں دو نئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا، توقع کی جارہی ہے دونوں ٹیمیں فیصل آباد اور سیالکوٹ جیسے شہروں سے آسکتی ہیں۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کوئی تعجب کی بات نہیں کہ ٹیموں میں سے ایک کو یا تو “سیالکوٹ وکٹورینز” یا “فیصل آباد وکٹورینز” کے نام سے جانا جائے گا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل فرنچائزز نے ’’انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑو، لیگز سے مال بناؤ آپشن دیدیا‘‘
بی پی ایل کی واحد فرنچائز رنگپور رائیڈرز کی ذیلی فرنچائز، اٹلانٹا رائیڈرز (یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ) بھی کھیلتی ہے۔
دوسری جانب انڈین پریمئیر لیگ کی 10 فرنچائز دیگر لیگز میں اپنی ٹیمیں میدان میں اتار چکی ہیں، ان میں کیریبیئن، جنوبی افریقی،یواے ای،گلوبل ٹی ٹوئنٹی اور امریکا میں میجر لیگ جیسے ایونٹس شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی اونر کی پی ایس ایل میں دلچسپی
قبل ازیں گزشتہ برس ایک انٹرویو میں کومیلا وکٹورینز کی مالکن نفیسہ کمال نے پی ایس ایل میں فرنچائز خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تھی۔
تاہم پی سی بی کی جانب سے دو نئی ٹیموں کے اضافے کے اعلان کے بعد خبریں زیر گردش ہیں کہ بنگلادیشی اونر ایک ٹیم خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
[ad_2]
Source link