[ad_1]
لاہور: پولیس نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو 9 مئی کے 20 نئے مقدمات میں نامزد کردیا، جس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
آئی جی پولیس پنجاب کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی گئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور میں درج 3 مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں فیصل آباد کے 4 کیسز میں نامزد کیا گیا ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب راولپنڈی کے بھی 11 مقدمات نامزد ہیں۔
اس کے علاوہ چوہدری پرویز الٰہی کو ضلع اٹک کے ایک کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ کے ایک کیس میں بھی پرویز الٰہی کو نامزد کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے آئی جی پولیس پنجاب کو کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔
[ad_2]
Source link